ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شجاعت بخاری قتل کیس : پاکستان میں رچی گئی تھی سازش ، قتل میں لشکر طیبہ کا ہاتھ

شجاعت بخاری قتل کیس : پاکستان میں رچی گئی تھی سازش ، قتل میں لشکر طیبہ کا ہاتھ

Thu, 28 Jun 2018 22:56:36    S.O. News Service

سری نگر،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ایس پی پانی نے کہا کہ سرکردہ کشمیری صحافی سید شجاعت بخاری اور ان کے دو ذاتی محافظین کو دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی یہ سازش پاکستان میں رچی گئی تھی ۔ ایس پی پانی نے یہ انکشاف جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری کے قتل میں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے فرار ہونے والے دہشت گرد نوید جٹ، پاکستان میں مقیم سجاد گل، جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد آزاد احمد ملک اور مظفر احمد بٹ ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ قریب تین دہائیوں تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے شجاعت بخاری کو 14 جون کی شام دہشت گردوں نے پریس کالونی سری نگر میں اپنے دفتر کے باہر نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

شجاعت بخاری انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر، اردو روزنامہ بلند کشمیر، کشمیری روزنامہ سنگرمال اور ہفتہ وار اردو میگزین کشمیر پرچم کے مدیر اعلیٰ تھے۔ انہوں نے کئی برسوں تک قومی انگریزی اخبار دی ہندو کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد بالآخر 2008 میں رائزنگ کشمیر شروع کیا تھا۔


Share: